ٹیوٹا کے زونل مینیجر سینٹرل کو معطل کردیا گیا

22 Apr, 2020 | 03:54 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے مس کنڈکٹ اور نائلقی پر زونل مینیجر سینٹرل مصطفٰی کمال پاشاہ کی معطل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے مس کنڈکٹ اور نائلقی پر نوٹس لیتے ہوئے  زونل مینیجر سینٹر کو معطل کردیا۔ٹیوٹا کی جانب سے  مصطفٰی کمال پاشاہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔مصطفٰی کمال پاشا کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ۔ معطل شدہ مینیجر کو ٹیوٹا سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات کردی گئی۔

دوسری جانب  ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار  ای لرننگ کا  آغاز  کردیا گیا،  چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ  ای لرننگ پروگرام کے تحت پہلے فیز  میں پانچ سو  طلبہ کو تربیت دی جائے گی، ان کا  کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کےتعاون سے طلباء کو مفت آن لائن کورس کرائیں گے،  علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ای کا مرس سپیشلسٹ کا کورس دو ماہ کا ہوگا جس سےطلباء معقول آمدنی کمانےکے قابل ہوجائیں گے.

سربراہ  خوشحال پر امن پاکستان عائشہ چوہدری کا  کہنا تھا  کہ معاشی طور پرمستحکم خواتین مضبوط  پاکستان کے لیے اہم ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں آن لائن تعلیم و تربیت ہی واحد راستہ ہے،چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا   ہےکہ رجسٹریشن کےلیے ٹیوٹا کی ویب سائٹ وزٹ کریں.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  یو ایس قونصل جنرل کیتھرین راجرز نے  چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق سے ملاقات کی،، چیئر مین نے ٹیوٹا کے نئے وژن پر تفصیلی بریفنگ دی، انکا کہنا تھا کہ ٹیوٹا آئی ٹی اور فری لائسنگ کیلئے بھی اپنے طلبہ کو تیار کر رہاہے۔

علی سلمان صدیق نے مزید کہناتھا کہ سی بی ٹی اینڈ اے کے معیار پر اپنے طلبہ کو تربیت دے رہے ہیں اس موقع پر یوایس قونصل جنرل نے ٹیوٹا کے اقدامات کی تعریف کی۔یو ایسں قونصل جنرل نے سنٹرز آف ایکسی لینسز میں معاونت پر دلچسپی کا اظہارکیا۔ 
 

مزیدخبریں