غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ، سابق ایس ایس پی کیخلاف گواہان طلب

22 Apr, 2020 | 02:39 PM

یاور ذوالفقار: سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ،عدالت نے جنید ارشد کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا. 
ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے سابق ایس ایس پی جیند ارشد کے خلاف ایف آئی اے عدالت میں کیس کی سماعت، عدالت کے روبرو ایف آئی اے حکام نے جیند ارشد کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہےجیند ارشد کے خلاف انکی سابق اہلیہ نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے.

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویرز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس پر شکایات موصول ہونے پر انکی سابقہ ایلیہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دوسری جانب جنید ارشد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا ہے انکی سابقہ اہلیہ نے اپنا اثر و سورخ استعمال کرتے ہوئے مقدمہ میں ملوث کیا ہے.

ملزم کے خلاف کسی قسم کے کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں ہیں وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دید جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد جیند ارشد کے خلاف گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی.

مزیدخبریں