سعید احمد سعید: ٹرین آپریشن کی بندش، ملک بھر کے 500سے زائد ریلوے سٹیشنوں پر وینڈرنگ اسٹالز، ریسٹورنٹ، بک اسٹالز اور پارکنگ اسٹینڈ پر بھی کام بند، کام بند ہونے پر اسٹالز مالکان کو ماہانہ کرایوں کی ادائیگی یا استثنا کا معاملہ حل نہ ہو سکا.
ٹرین آپریشن کی بندش کے ساتھ ریلوے سٹیشنوں پر وینڈرنگ اسٹالز، ریسٹورنٹ، بک اسٹالز اور پارکنگ اسٹینڈ پر بھی کام بند ہو گیا، کام بند ہونے پر اسٹالز مالکان کو ماہانہ کرایوں کی ادائیگی یا استثنا کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ ملک بھر میں موجود 500 سے زائد ریلوے سٹیشنوں پر اسٹالز بند ہونے سے ٹھیکیدار پریشان ہو گئے، کام بند ہونے سے اسٹالز مالکان کی جانب سے کرائے معاف کرنے کی اپیل کر دی، کرائے ناموں کے حوالے سے ڈویژنل کمرشل افسران کی ریلوے ہیڈکوارٹر سے پالیسی سازی کی درخواست کی، جس پر چیف کمرشل مینجر کی جانب سے ڈویژنوں کو خود فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کیں.
سی سی ایم کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق وینڈرنگ اسٹالز کے کوایہ نامے معاف کرنے کے حوالے سے تمام ڈویژنل خود مختیار ہیں، لیکن دوسری جانب ساتوں ڈویژنوں کو کرایہ ناموں کی معافی کے حوالے فیصلہ نہ کر سکی، نتمام ڈویژنل سے ہیڈکوارٹر کی جانب سے مرتب پالیسی کا انتظار میں لگ گئیں، ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر ہی ساتوں ڈویژنوں میں ایک ہی پالیسی کے مطابق ٹھیکداروں کو سہولت دینے پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے شیخ رشید کی ٹرین آپریشن کی بحالی کی درخواست مسترد کی تهی جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین آپریشن یکم رمضان 24اپریل تک مزید بند رکھنے کا اعلان کر کها ہے جبکہ فریٹ ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 ، سندھ میں 3053 ، خیبر پختونخواہ میں 1345، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 495 ، گلگت بلتستان میں 283 اور آزاد کشمیر میں تعداد 91ہوگئی۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی۔ کے پی کے میں سب سے زیادہ 80، سندھ میں 66 پنجاب میں 51 گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض جان بحق ہوئے ۔وفاقی دارالحکومت میں اموات کی تعداد 6 ہے۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق مُلک بھر میں کورونا کے 2256 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں سے 34 فیصد کیسز کا تعلق بیرون مُلک سے جبکہ 64 فیصد مقامی طور پر پھیلا ہے۔