ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا کورونا انسان کا بنایا ہوا وائرس ہے؟

کیا کورونا انسان کا بنایا ہوا وائرس ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیاکورونا انسان کابنایاہواوائرس ہے؟ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن نےکورونا وائرس کےلیبارٹری میں بنائےجانےسے جڑےتمام مفروضوں کی نفی کردی۔

ڈبلیوایچ اونےکوروناوائرس پربنی تمام مفروضوں کوجھٹلادیا۔ڈبلیوایچ اوکےترجمان کےمطابق کوروناوائرس کوکسی لیبارٹری میں نہیں بنایاگیا۔اب تک مشاہدےکےمطابق یہ وائرس چین میں رواں سال کے آخرمیں جانوروں سے پھیلا۔
ترجمان کےمطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکاہےکہ یہ وائرس جانوروں سےانسان میں کیسے منتقل ہوا۔ترجمان کےمطابق وائرس ممکنہ طورپرچمکادڑسےپیداہوامگراسکی باقی جانوروں اورانسانوں میں منتقلی کیسےہوئی ابھی کہناقبل ازوقت ہے.

اقوام متحدہ کے عالمی صحت کے ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ اس وائرس کو کسی خاص برادری یا علاقے سے جوڑ کر دیکھانا غلط ہے۔

چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیار کرنے کے الزام کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت بھی کورونا وائرس کے کسی لیبارٹری میں تیار ہونے کی تردید کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ملک کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری ثابت کرنے کے لیے اپنی توانائی صرف کرنا چاہتا ہے تو خوشی سے اپنا وقت برباد کرسکتا ہے۔

 امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےگزشتہ ہفتےکہاتھاکہ انکی حکومت اس بات کی تحقیقات کررہی ہےکہ آیایہ وائرس چینی شہرووہان میں لیبارٹری میں بنایاگیاتھا یانہیں. متعدد امریکی اہلکار اسے ’چینی وائرس‘ کہہ رہے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ پومپیو اسے کئی بار ’ووہان وائرس‘ کہہ چکے ہیں۔

چین بھی امریکا پر الزام لگاتا رہا کہ کورونا وائرس امریکا نے پهیلایا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ’امریکی مرض‘ ہے جو شاید اکتوبر میں امریکہ سے چین آنے والے امریکی فوجیوں سے پھیلا ہے۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جو تجارتی جنگ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ جبکہ چین میں یہ تصور عام ہے کہ امریکہ اسے سب سے طاقتور عالمی معیشت بننے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔