گورنر پنجاب کی سیاسی مصروفیات کا آغاز، وفاقی وزیر تعلیم و دیگر سے ملاقاتیں

22 Apr, 2019 | 06:57 PM

Shazia Bashir

سٹی42: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی سیاسی مصروفیات کا آغاز، گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر شفقت محمود سمیت دیگر کی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر پنجاب سےملاقات کی، اس دوران سیاسی صورتحال اور تعلیمی میدان میں کیےجانے والےمختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر ہاوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کےحوالے سےبات چیت کی گئی، چودھری محمد سرورسے تحریک انصاف کےمرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نےاورپنجاب کے نئے ایڈ ووکیٹ جنرل احمد جمال سکھیرا نےبھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں