حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ عرس شروع، شرکت کیلئےلاہور سے سپیشل ٹرین روانہ

22 Apr, 2019 | 11:45 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد) عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرسمیں شرکت کیلئے لاہور سے سپیشل ٹرین روانہ ہوگئی،سینکڑوں کی تعداد میں زائرین بذریعہ ٹرین سیہون شریف روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس شہباز قلندر کے لیے سپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں،لاہور بھر کے مختلف علاقوں سے حضرت لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس میں شرکت کے لیے زائرین سپیشل ٹرین کے ذریعہ روانہ ہوئے،اس موقع پر عقیدت مندوں نے پلیٹ فام پر دھمال ڈالی۔

مخصوص لباس زیب تن کیے عقیدت مندوں میں ایسے افراد بھی موجود تھے جو چالیس سال سے عرس شہباز قلندر میں شرکت کرریے ہیں،عقیدت مندوں کا کہنا تھا کہ اولیا کرام کے مزارات پر حاضری سے دلی سکون و قرب الہی حاصل ہوتا ہے۔عرس حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں.

واضح رہے کہ عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒکا 767 واں سالانہ سہ روزہ عرس 18،19 اور 20 شعبان المعظم کو سہون شریف میں منعقد  کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں