نوسرباز خواتین کا گروہ گرفتار

22 Apr, 2019 | 11:21 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) کوٹ لکھپت پولیس نے نشہ آور انجیکشنز فروخت کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں انجکشن،شناختی کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر لئے گئے ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن علی ویسم کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے علاقے میں نشہ آور انجکشنز فروخت کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں رخسانہ اور مہوش شامل ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور انجکشنز،پچاس سے زائد شناختی کارڈز،اے ٹی ایم کارڈز، موبائل فونز اور ہزاروں کی نقدی برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں