شادی تقریب میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

22 Apr, 2019 | 10:19 AM

M .SAJID .KHAN

(ندیم خالد) مغلپورہ میں چند روزقبل شادی کی تقریب رکوانے میں ناکامی پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 زخمی افراد میں سے ایک دم توڑگیا۔

تھانہ مغلپورہ کی حدود میں پولیس نےخوشی کےلمحات کوغمگین بنادیاتھا، لواحقین کےمطابق مہندی کی رسم کے دوران پولیس اہلکار عرفان نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث چھ افراد زخمی ہوگئے تھے،جنہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں ملک فیصل رات گئےجان کی بازی ہارگیا ۔

زخمیوں کے ورثا نے سروسز ہسپتال کے سامنے سڑک بلاک کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باجود مرکزی ملزم عرفان گرفتار نہیں ہوا۔

مظاہرین نے پنجاب پولیس مردہ بادکےنعرےبھی بلندکرتےرہے،تاہم پولیس افسران کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیاگیا،جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں