لاہور ریس کلب میں شاندار ہفتہ وار گھڑ دوڑ مقابلوں کا انعقاد

22 Apr, 2018 | 07:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سبیل نوخیز:لاہور ریس کلب میں ہفتہ وار گھڑ دوڑ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، چھٹی کے روز شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ بگ براوو نے قطری گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ کر میدان مارلیا.

لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کے شاندار مقابلے ، انگلش ریس میں بگ براوو نے قطری گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ کر میدان مارلیا، درد عوان دوسرے نمبر پر جبکہ پیپن سٹریٹ کا تیسرا نمبر تھا۔

دوسری ریس میں دنگل نے میدان مار لیا، تھرل اینڈ چل نے دوسری جبکہ سپیڈو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جہاں گھڑ سواروں نے اپنی قسمت آزمائی وہیں شائقین نے بھی داد دینے میں کسی قسم کی کنجوسی نہ کی۔ ریس میں حصی لینے والے مالکان کا کہنا ہے کہ گھڑ دوڑ پاکستان میں مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ لاہور ریس کلب میں اگلے ہفتے بھی شاندار گھڑدوڑ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزیدخبریں