قذافی بٹ) الیکشن قریب آتے ہی جہاں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے وہیں سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں یہ پہلی بار نہیں ہو رہا جب بھی عام انتخابات قریب آتے ہیں ہجرتوں ، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آجاتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل
الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ نون کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی، پی پی 139 سے ن لیگ کے سنئیر رہنما اور داتا دربار کے خدمت گزار میاں حامد محمود نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کردیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔شہباز شریف نون لیگ کی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے کراچی روانہ
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں نون لیگ کے رہنما اور داتا دربار کے خدمت گزار میاں حامد محمود، میاں حسیب وکی، چیئرمین ملک جمشید اور الیاس بٹ شامل ہیں، شعیب صدیقی نے پی ٹی آئی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔دل کرتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو بلا کر ۔۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے سخت ریمارکس دے دیئے