(عمر اسلم) جوں جوں انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے دوروں میں بھی تیزی آگئی ہے، کوئی تخت رائیونڈ کو فتح کرنے کیلئے لاہور آرہا ہے تو کوئی سندھ جا رہا ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل
سٹی 42 کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سندھ میں نون لیگ کو مظبوط کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف دوروزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اے این پی کے رہنما شاہد سید اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور شہر کے مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔؎
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے چیف جسٹس پاکستان کے احکامات ماننے سے انکار کردیا
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ کراچی کے دوران کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور سی پیک سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔