ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل

فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنا مہنگا پڑ گیا، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رمضان کو معطل کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔خیابان جناح کی تعمیر کیلئے چار کمپنیاں میدان میں آگئیں

ذرائع کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد رمضان کو فرائض کی ادائیگی میں نااہلی اور غفلت پر معطل کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے معطل افسر پر عائد الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ انہیں اپنے دفاع کا حق بھی دیا جائے گا۔ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ پر چیئرمین نیب نے تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ اداکارہ ماہرہ خان بھی جنسی ہراسگی کیخلاف پھٹ پڑیں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب سب کیلئے پالیسی پر عمل کیلئے اپنا احتساب ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان کی ہدایت پر ادارے کے 85 افسروں و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے بعد 23 افسروں و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے۔