ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکشن، ایڈونچر کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر، نئی ویڈیو گیم گاڈ آف وار متعارف

ایکشن، ایڈونچر کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر، نئی ویڈیو گیم گاڈ آف وار متعارف
کیپشن: City42 - God of War
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) ایکشن دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے کہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ویڈیو گیم گاڈ آف وار متعارف کروا دی گئی ہے۔ جس کا فائنل ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق ایکشن اور  ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم گاڈ آف وار سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی خطرناک مِشن اورمشکل ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتار جنگجوﺅں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم 20اپریل سے سونی اینٹریکیٹیو انٹرٹینمنٹ کے تحت لانچ کر دی گئی جو پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے۔