خیابان جناح کی تعمیر کیلئے چار کمپنیاں میدان میں آگئیں

22 Apr, 2018 | 10:50 AM

Read more!

 (درنایاب) شوکت خانم چوک سے رائیونڈ تک خیابان جناح کی تعمیر کے لئے چار کمپنیوں نے ٹینڈر حاصل کر لیے۔ کل 23 اپریل کو ٹینڈر کھولا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور معطل 

سٹی 42 کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی لاگت سے خیابان جناح کی تعمیر و بحالی کے لئے خواہشمند کمپنیوں سے 23 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ چار تعمیراتی کمپنیوں حبیب کنسٹرکشن سروسز، زوریز انجینئرنگ، سرور بھٹی اینڈ کمپنی اور آئی کین نے ٹینڈرز میں حصہ لینے کے لئے بڈنگ ڈاکومنٹ ایشو کرالئے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔اداکارہ ماہرہ خان بھی جنسی ہراسگی کیخلاف پھٹ پڑیں
 ایل ڈی اے حکام کے مطابق 23 اپریل کو ایل ڈی اے میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے جس کے بعد سب سے کم بڈ دینے والی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں