ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھبرا گاؤں میں دیسی کشتی کے شاندار مقابلے

Eid Milad Alnabi, Desi Kushti, Wrestling, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں چھبرا گاؤں میں دیسی کشتی کے مقابلے ہوئے۔  لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر  مہراکرم عرف کالا پہلوان ان مقابلوں کے  مہمان خصوصی تھے ۔ 
آصف پہلوان نے عید میلاد النبیﷺ کی خوشی میں چھبرا گاؤں میں دیسی کشتی کے مقابلے کروائے۔ لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر  مہراکرم عرف کالا پہلوان کا ساتھیوں کے ہمراہ اکھاڑے میں پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا۔

 دیسی کشتوں مقابلوں میں مجموعی طور پرچھوٹی بڑی 35 کشتیاں ہوئیں۔ اہم مقابلوں میں موتی پہلوان ،مالو خان، سونو خان پہلوان، حسین پہلوان، پپو پہلوان فاتح رہے،جبکہ 12 کشتیاں برابری پر ختم ہوئیں۔

 کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا ۔ چھیما پہلوان، مٹھو پہلوان، سونا چاندی،مہر وقاص پہلوان، جہان خان پہلوان ، اعظم خان پہلوان، جعفر پہلوان، عادل بٹ، مہر شہزاد پہلوان بھی کالا پہلوان کےہمراہ تھے۔