" ایک "ڈی-جے" کو جن پر اعتبار نہیں۔۔۔۔ مریم اورنگزیب کی پی ٹی آئی قیادت پر طنز

21 Sep, 2024 | 10:39 PM

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ فلاپ ہونے پر  سوشل پلیٹ فارم  استہزایہ جملوں کی بارش کر دی۔

مریم اورنگزیب نے  ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے  ایک ویڈیو شیئر  کی جس کی کیپشن میں لکھا، " ایک "ڈی-جے" کو جن پر اعتبار نہیں، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ان پر اعتماد کیسے کرسکتے ہیں؟ 'ڈی۔جے' بھی پہچان گیا ہے کہ یہ جھوٹے، بہروپیے اور دھوکے باز 9مئی کے مجرم اور عوام کے ریلیف کے دشمن ہیں۔"

اس ویڈیو کلپ میں  پی ٹی آئی جلسے کا ڈی جی مائیک پر کہتا ہے، "6بجے تک کا ٹائم تھا اس لیے ساؤنڈ سسٹم بند کر رہا ہوں" پی ٹی آئی کے کارکنوں میں سے کسی نے کہا ، "یار ایک گانا چلا دو". اس فرمائش پر  ڈی جے نے جواب دیا  "گانا تو میں چلا دوں گا لیکن پھر مجھے کون بچائے گا۔"

مزیدخبریں