حاضری دے دی، میراسلام قبول کریں، علی امین کا کاہنہ جلسہ گاہ میں سامان سمیٹنے والے کارکنوں سے خطاب

21 Sep, 2024 | 09:34 PM

سٹی42:   لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے اور  وہاں موجود  سامنا سمیٹنے والے کارکنوں سے  کہا، "میں نے یہاں آکر  جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میراسلام قبول کریں۔"  

علی امین گنڈا پور نے کاہنہ رنگ روڈ پر واقع مویشی منڈی میں بنائی گئی عارضی جلسہ گاہ میں سامان سمیٹنے مین مصروف کارکنوں سے کہا  کہ  راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں،  مجھے یہاں خطاب کرنا تھا اور لاہوریوں سے ملنا تھا۔  میں نے یہاں آکر  جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میراسلام قبول کریں۔

علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ میں موجود چند کارکنوں سے مختصر گفتگو  کرنے کے بعد رنگ روڈ سے ہی واپس  پشاور روانہ ہوگئے۔

علی امین گنڈاپور کے ساتھ کانہ کی جلسہ گاہ تک آنے والے قافلے میں افراد کی تعداد کے بارے مین کوئی فوری اطلاع دستیاب نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے تمام صوبوں سے لوگ یہاں بلوائےگئے تھے، اب گنڈا پورکا انتظار ہےکہ آکر جلسے کو بچائیں، لاہور میں ہو کا عالم ہے۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ پنجاب سے 3 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود ہیں، حلیم عادل شیخ کراچی سے لاہور فتح کرنے 60 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، میں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے۔

مزیدخبریں