مشہور فلم ا یکٹر کار حادثہ میں شدید زخمی

21 Sep, 2024 | 09:11 PM

سٹی42:  بالی ووڈ اداکار اور مشہور کامیڈین  پروین ڈباز  کار  کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں ممبئی کے علاقے باندرا کے ہولی فیملی ہسپتال میں ایڈمٹ کروایا گیا جہاں وہ اس وقت آئی سی  یو میں ہیں۔
 بالی ووڈ کے معروف کامیڈین پروین ڈباز سڑک کے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے،اُنہیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے بعد  آئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے۔ وہ ہفتے کی صبح حادثے میں زخمی ہوئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پروین ڈباز کو ممبئی کے علاقے باندرا کے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اُن کی اہلیہ اداکارہ پریتی جھنگیانی  ان کی حالت کے بارے میں میڈیا کو بریف کر رہی ہیں۔

پروین ڈباز نے دل لگی، مونسون ویڈنگ، دی پرفیکٹ ہزبینڈ، دی ہیرو : لو  سٹوری آف اے اسپائی، یہی ہے زندگی، کچھ میٹھا ہو جائے، میں نے گاندھی کو نہیں مارا، صرف، وایا دارجیلنگ، یہ مرا انڈیا، مائی نیم اِز خان، صحیح دھندے غلط بندے، راگنی، ایم ایم ایس ٹو، مِرر گیم، سِیج : ٹیمپل اٹیک اور شرما جی کی بیٹی شامل ہیں۔ پروین ڈباز کو لوگ بالی وُڈ کی سپر ہٹ فلم کھوسلا کا گھونسلا کے حوالے سے زیادہ جانتے ہیں، 

 وہ دی کرس آف کنگ تتز ٹومب، ہوسٹیجز، سارا بھائی ورسز سارا بھائی اور میڈ اِن ہیون جیسے شوز میں بھی کام کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں