ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے جھٹکے 

Earthquake, city42, Mengora earthquake
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ضلع سوات کے سبھی علاقوں میں محسوس کئے گئے ہیں۔  گرد و نواح کے اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 89 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 اپر دیر کے مختلف علاقوں، بشمول شرینگل، براول، اور لرجم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد مقامی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلہ آنے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے شہریوں کو مزید جھٹکوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔