’’14 سال قبل مینار پاکستان سے شروع ہونیوالا سفر  مویشی منڈی پہ ختم‘‘

21 Sep, 2024 | 07:45 PM

ویب ڈیسک :  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی کہ ایک مویشی منڈی نہ بھر سکے۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ‏بھڑکیں مارنے والے تو سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دئیے۔ ‏ خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہورہا ہے ۔ 

‏پی ٹی آئی بڑھک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے۔ ‏جلسے کا واحد مقصد عمران کو این آر او چاہئیے جو نہیں ملے گا۔ ‏ 14 سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونیوالا سفر  مویشی منڈی پہ ختم۔ 

مزیدخبریں