ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی کہ ایک مویشی منڈی نہ بھر سکے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھڑکیں مارنے والے تو سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دئیے۔ خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہورہا ہے ۔
پی ٹی آئی بڑھک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے۔ جلسے کا واحد مقصد عمران کو این آر او چاہئیے جو نہیں ملے گا۔ 14 سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونیوالا سفر مویشی منڈی پہ ختم۔