ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آئے قافلے کے لاہور پہنچنے کے بعد پنجاب حکومت نے جلسہ گاہ جانے والے تمام اہم راستوں کو بند کر دیا ہے، پنجاب حکومت کا خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ جلسہ تاریخی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت خوف کا شکار ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کا جوش و خروش پنجاب حکومت کے خوف کی اصل وجہ ہے ، جلسہ گاہ کے اردگرد کی سڑکوں کی بندش پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پنجاب حکومت کے دعوے جھوٹے، جلسے کی کامیابی عوام کے جوش سے واضح ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت کی سازشیں ناکام ہیں، وقت ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت اپنی کمزوری چھپا رہی ہے ، خیبر پختونخوا کا قافلہ راستے کی بندشوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گیا ہے، پنجاب حکومت کا خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ جلسہ تاریخی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے قافلے کو روکنا پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،عوامی قوت کے سامنے پنجاب حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، جلسہ کو بزور طاقت روکنا اس کی کامیابی کا ثبوت ہے ، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔