موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

21 Sep, 2024 | 07:07 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی 43، بھکر، دالبندین، خیرپور اوردادومیں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعداز دوپہرمری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ۔ 

مزیدخبریں