این او سی کی خلاف ورزی, ڈی سی لاہور نےکاروائی کا حکم دیدیا

21 Sep, 2024 | 06:53 PM

ویب ڈیسک : ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا این او سی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیدیا ۔ 

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کرے. جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک ہے.  جلسہ کو ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے. 

ڈی سی لاہور نے حکم دیا کہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر  قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی. 

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کو 3 سے 6 بجے تک جلسے کی مشروط اجازت دی تھی۔ 
 

مزیدخبریں