سٹی42: پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے آنے والے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے کے عالم میں کلاشنکوف کے بٹ مار کر ایک ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔ ٹرک کو دیکھ کر بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ٹرک کنٹینر کو لے کر کھڑا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اپنے ہاتھ میں موجود کلاشنکوف رائفل کے بٹ سے ٹرک کے شیشے توڑنے کی حرکت کی ویڈیو کلپ سوشل پلیٹ فارم ایکس پر مسلم لیگ نون کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی پوسٹ کی گئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ملسم لیگ نون کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے لکھا گیا، " علی امین گنڈا پور AK-47 سے گاڑی کے شیشے توڑ رہے ہیں!
بدمعاش، متشدد، اور قانون شِکن! علی امین گنڈا پور ایک گینگسٹر کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔"
Ali Amin Gandapur smashing car windows with an AK-47!
— PMLN (@pmln_org) September 21, 2024
Rowdy, violent, and lawless! Ali Amin Gandapur is out here behaving like a gangster. pic.twitter.com/WLEybOj4S3
قبل ازیں وزیراعلی کے پی علی کے قافلے نے زبردستی لاہور سیالکوٹ موٹروے انٹرچینج سے لاہور داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر علی امین گنڈا پور کے سیکورٹی گارڈز کی پنجاب پولیس کے جوانوں کے ساتھ تلخ کلامی کی ، اور زبردستی ٹریفک کھلوا دی ، علی امین کے ہمراہ سپیشل کمانڈو فورس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار جوانوں نے زبردستی سڑک کھلوائی، پنجاب پولیس نے پچھے ہٹ کر علی امین گنڈا پور کے قافلے کو جانے دیا، جس کے بعد وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ لاہور داخل ہوا۔
خیال رہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسٹیج خالی کرادیا۔