ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وقت ختم ہو گیا ہے، اپنے تمبو قناتیں اور ساؤنڈ سسٹم پیک کریں اور گھر جائیں ۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کو جلسے کا دیا وقت ختم ہو گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کو جو اجازت دی گئی تھی اسکے مطابق وقت ختم ہوگیا ۔ اب لوگ نہیں آئے تو اپنے تمبو قناتیں اور ساؤنڈ سسٹم پیک کریں اور گھر جائیں ۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کو 3 سے 6 بجے تک جلسے کی مشروط اجازت دی تھی۔