پی ٹی آئی  کا جلسہ۔   پنجاب سے کوئی نہیں آیا، علی امین ہن تیرا ہی آسرا، عظمیٰ بخاری کی نیوز کانفرنس 

21 Sep, 2024 | 05:38 PM

سٹی42: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شام ساڑھے چار بجے تک عوام کی انتہائی کم تعداد پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناکام جلسہ قرار دے دیا۔ عظمیٰ نخاری نے پنجاب کے مختلف شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تفصیل میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کر دی۔ 

لاہور میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے کاہنہ رنگ روڈ کے قریب ہونے والے جلسہ کے حوالے سے  سخت تنقید کی، انہوں نے  کہا کہ لاہور اور پنجاب سے اس جلسہ مین شرکت کے لئے کوئی نہین آیا۔ اب جلسہ کے منتظمین کہہ رہے ہیں،  خیبر پختونخوا بس ہن تیرا ہی آسرا، علی امین گنڈا پور آکر جلسہ بچاؤ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج رنگ روڈ کی مویشی منڈی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں "بانی کو رہا کرنے" اور "حقیقی آزادی" کا سوگن رکھا گیا تھا.  ابھی ان کا ایک سورما رaستے میں ہے, جس کو  اپنے صوبے کی صورت حال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اب جلسہ گاہ میں صرف گنڈا پور کا انتطار ہے کہ آؤ اور جلسے کو بچاؤ۔ 

عظمی بخاری نے کہا ، لاہور جس کی آبادی 2کڑؤڑ سے زیادہ ہے،جس کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ "لاہور ان کا ہے", لاہور میں آج ہو کا عالم ہے،  جہاں کہا جاتا ہے کہ آج کنٹینر لگائے گے ہیں، میں نے پورے لاہور کا دورہ کیا ہے کہیں مجھے تحریک انصاف کا  کوئی جھنڈا نظر نہیں آیا۔
عظمیٰ بخاری نے حکومتی ادازروں کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ میں ہونے والے جلسے میں لاہور سے اب تک 1500 لوگوں نے شرکت کی ہے۔
عظمی بخاری نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ سے 65 لوگ آئے ہیں سرگودھا سے 205 لوگ آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ڈی جی خان سے 100 سے 150 لوگ مؤجود ہیں۔ بہاولپور سے 85 لاگ آئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور سے پی ٹی آئی کے لیڈروں کے لائے ہوئے افراد کی گنتی بھی  نیوز کانفرنس مین پیش کر دی ، انہوں نے بتایا کہ عالیہ حمزہ بھی 150 لوگوں کے ساتھ تشریف لائی ہیں۔سردار لطیف کھو سہ صاحب بھی 20،25 کے ہمراہ تشریف لائے ہیں۔ شیخ امتیاز 15 سے 20 لوگوں کے ہمراہ جلسہ میں آئے ہیں۔ بھچرصاحب بھی 25 لوگوں کے ہمراہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے ہیں۔

عظمی بخاری نے مزید بتایا کہ حلیم عادل شیخ صاحب کراچی سے لاہور 60 لوگوں کے ساتھ لاہور فتح کرنے کیلئے آئے ہیں۔ شیخوپورہ سے 40 لوگوں کا قافلہ آیا ہے۔

سیالکوٹ سے  ریحانہ اور عمر ڈار صاحب 20 لوگوں کے ساتھ تشریف لائے ہیں۔ ملک تیمور مسعود صاحب بھی ،5 لوگوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر آئے ہیں۔

عظمی بخاری نے شام  پانچ بجے کے لگ بھگ بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں پنجاب سے  خاص طور پر 2752  افراد کے پہنچنے کا ریکارڈ ہے اب تک 3000 بندہ ٹوٹل جلسے میں موجود ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی صرف 6 ماہ کی پرفارمنس سے جو عوام ریلف ملا ہے،  عوام کا ہاتھ جؤڑ کر شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے فتنہ فساد کو ریجیکٹ کیا ہے۔

ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کی پریس کانفرنس کے دوران  صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر بھی  ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 

اس نیوز کانفرنس سے پہلے عظمیٰ بخاری نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر  پی ٹی آئی جلسے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ لاہور میں ہو کا عالم ہے، کیمرے کی آنکھ سے پنجاب اور لاہور سے صاف جواب، نہ کوئی کنٹینر ،نہ کوئی رکاوٹ۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

 
 
تحریک انصاف کے جلسہ کے مقام سے آنے والی رپورٹوں کے مطابق  کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین کا قافلہ  موٹر وے پر کوٹ مومن سے روانہ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں