ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی ممکنہ گرفتاری کیلئےتشکیل شدہ خصوصی ٹیم بھاری نفری کے ساتھ پہنچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہرکو گرفتار کرنے کیلئے آرگنائزڈکرائم یونٹ کی خصوصی ٹیم پہنچ گئی ہے، آرگنائزڈکرائم یونٹ کے افسران اور درجنوں اہلکاروں سٹیج کے گرد موجود ہیں، آرگنائزڈکرائم یونٹ کے اہلکار اور افسران حماد اظہر کے سٹیج سے نیچے آنے کے منتظر ہیں۔
حماد اظہر اس سے قبل بھی متعدد جلسوں میں شرکت کر چکے ہیں، جو کہ 9 مئی مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔
قبل ازیں عظمیٰ بخاری نے نو مئی مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری عقیل اسلم آرائیں کو پولیس نے ان کے ذاتی ریسٹورنٹ کے باہر سے گرفتار کیا، پی ٹی آئی رہنماء اپنی گاڑی میں سوار ہوکر لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے، تھانہ صدر پولیس مقامی پی ٹی آئی رہنماء کو پولیس وین میں بٹھا کر لے گئی ۔