وقت ختم؛ ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ

21 Sep, 2024 | 05:28 PM

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ کے مابین طے شدہ جلسے کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا جلسہ لیٹ ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 

جلسے کی انتظامیہ سے لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے وقت کی پابندی اور یاددہانی کے لیے رابطہ کر لیا ۔ 

واضح رہے کہ جلسہ کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے چھ بجے جلسے ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا، ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کو 3 سے 6 بجے تک جلسے کی مشروط اجازت دی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کو چھ بجے کے بعد قانون کے مطابق خالی کروایا جائے گا۔ 

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کی جلسہ گاہ پہنچ آمد 

لاہور میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خطاب جاری ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر بھی اپنے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے، بیرسٹر گوہر اس وقت اسٹیج پر موجود ہیں ۔ 

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ بغیر کسی رکاوٹ کے صوابی سے اسلام آباد میں داخل ہوگیا، لاہور کی طرف رواں دواں ہے، البتہ مردان، صوابی، ملاکنڈ اور ہزارہ کے قافلے وزیر اعلیٰ سے پہلے روانہ ہوگئے۔

لاہور میں داخلے کا کوئی راستہ بند نہیں ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام راستے کھلے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی کو 3 سے 6 بجے تک جلسے کی مشروط اجازت دی ہے، ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کو 8  ستمبر کواسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا 6 بجے تک لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔ علی امین گنڈاپور نے انتظامیہ کو جلسے میں غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنا پیغام پارلیمانی انداز میں شائستگی سے ورکرز تک پہنچانے اور خیبر پختونخوا سے ورکرز ساتھ نہ لانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزیدخبریں