لاہور میں 266 ٹریفک حادثات، 300 افراد زخمی

21 Sep, 2024 | 05:18 PM

اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 300 افراد زخمی ہوئے،  جن میں سے 86 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں