بلاول بھٹو کی سالگرہ، دعاؤں کی پھواریں برس پڑیں، سینکڑوں کیک کاٹے گئے

21 Sep, 2024 | 04:25 PM

سٹی42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سالگرہ آج پاکستان بھر میں اور پاکستان سے باہر  یورپ، امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں بھی جوش و محبت کے ساتھ منائی گئی۔

۔ پاکستان بھر کے شہروں اور قصبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے چئیرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے سینکڑوں کیک کاٹے اور انہیں طویل عمر کی دعائیں دیں۔ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی چئیرمین بلاول بھتو زرداری کی سالگرہ پر ان پر دعاؤں اور نیک خواہشات کے  پیغامات کی پھواریں برس رہی ہیں۔  

لاہور میں پی پی شعبہ خواتین کی تقریب

لاہور سے سٹی42 کے رپورٹر حسن علی نے بتایا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کے ساتھ درجنوں سینئیر اور نوجوان کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔
ماڈل ٹاون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان کی طرف سے کیا گیا۔  تقریب میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی ،  تقریب میں شہناز کنول، عذرا شجاع، ماہ رخ، ماھم، شبانہ گل، فرحت جہانگیر  اور بہت سی دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

 تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو تمام مسائل سے نکال سکتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بننیں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔


ثمینہ خالد گھرکی نے  کہا کہ جس طرح بھتو صاحب کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پارٹی کو  اور عوام کو سنبھالا تھا اسی طرح بلاول بھٹو اپنی  والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کو سنبھال رہے ہیں۔ بلاول بھتو ہم سب کا بیتا اور سب کا بھائی ہے۔ ہم امید کرتےے ہیں کہ  پاکستان چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بہت ترقی کرے گا۔

مزیدخبریں