ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ "انقلاب" اور "مقبولیت" کا عبرتناک نظارہ ہے ۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کے لئے مقررہ وقت کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک تین درجن کرسیاں نہیں بھر سکیں، "انقلاب" اور "مقبولیت" کا عبرتناک نظارہ ہے جو سوشل میڈیا پر ذریعے گزشتہ جلسے میں جعلی اور پرانی ویڈیوز جاری کرکے اپنے حامیوں کے"ذہنوں" میں برپا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب سے تو مسترد ہوچکے ہیں، اس لئے خیبرپختون خوا کے سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری کے ہمراہ انتشاری سرکس لگانے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے برسرِ پیکار صوبے کی ریسکیو کی گاڑیاں، ایمبولنسز، کرینیں خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں صوبے میں "سیاسی انتشار" پھیلانے کے لئے لانا اِن کا اصل چہرہ ہے،ان کاکہنا تھا کہ اصلی مناظر ہم جاری کر رہے ہیں تاکہ کوئی شک نہ رہے۔ ویلکم ٹو لاہور۔