ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایک روزہ قیام کے بعد  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔

 وزیراعظم شہبازشریف 23 ستمبر کی شام کو لندن سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے جس کے بعد وہ امریکہ جائیں گے جہاں وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 27 ستمبر کو متوقع ہے، جس میں وہ عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، علاقائی استحکام، اور عالمی امن جیسے اہم موضوعات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق، اس دورے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔