ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کا جنوبی علاقہ نو گو ایریا بن گیا ہے,گورنر فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ علی امین پر سخت تنقید

Faisal Karim Kundi, City42, Ali Amin Gandapur, Bilawal bhutto Birthday , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے "ویہلا منڈا" کے سلینگ نام سے پکارے جانے پر  پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٗ کے پی علی امین گنڈا پورکی خبر لیتے ہوئے کہا کہ "ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے"، "گورنر ہاؤس کے دو پنجرے خالی ہیں۔"گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب  مین گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 

اس تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ساری قیادت موجود تھی اور مہمانوں کی کثیر تعداد گورنر فیصل کریم کنڈی کو سن رہی تھی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال اور بد امنی پر تفصیل سے بات کی اور خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ 

خیبر پختونخوا کا جنوبی علاقہ نو گو ایریا بن گیا ہے

کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ہم نے 2008 سے 2013 تک دہشتگردی سے جنگ لڑی اورخیبر پختونخوا  صوبے کو پُرامن بنایا، آج خیبرپختونخوا کا جنوبی علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے۔ وہاں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے پوچھا کہ  600 ارب روپے خیبر پختونخوا میں آئے ہیں،کہاں خرچ ہوئے؟ آج پولیس بےسروسامانی کی حالت میں جنگ لڑ رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی  نے کہا،  صدر اور وزیر اعظم کو صوبے کی صورتحال سےآگاہ کیا ہے۔  آج بھی مرض اتنا بڑا نہیں کہ علاج نہ ہو سکے۔  کچھ دن اور گزر گئے تو خدا نخواستہ یہ مرض لاعلاج نہ ہو جائے۔  وزیراعلیٰ کا کام ہےکہ امن و امان قائم کریں لیکن امن و امان کی صورتحال پر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا۔  کے پی کا امن و امان اس حکومت کے کنٹرول سے باہرہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا،  یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ سیاسی یتیم سیاسی شہید بنیں۔ 

جو پاکستان کے ترانے کی عزت نہیں کرتا میں اُس کی عزت نہیں کرتا

افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر گورنر کے پی کا کہنا تھا جو پاکستان کے ترانے کی عزت نہیں کرتا میں اس کی عزت نہیں کرتا،  علی امین گنڈاپور اس (افغانستان کے)  قونصل جنرل کا ایسے دفاع کر رہے ہیں جیسے وہ خود  وہاں کے وزیراعلیٰ ہوں، پشتونوں کی یہ روایت نہیں کہ ایسی تقاریر ہوں، محمود اچکزئی سےکہتا ہوں آپ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔


گورنر  فیصل کریم کنڈی نے کہا، "گورنر راج آئین میں ایک آپشن ہے، یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ سیاسی یتیم سیاسی شہید بنیں۔" انہوں نے علی امین گنڈاپور پر  تنقید کرتے ہوئے کہا ناچنے والےگھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، میرے گورنر ہاؤس میں دو پنجرے خالی ہیں۔

 دو روز پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے  گورنر فیصل کریم کنڈی پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے انہیں ویہلا منڈا  کے سلینگ نام سے موسوم کر دیا تھا۔ علی امین نے یہ بھی کہا تھا، " پرچی پر لگے ہوئے گورنر کو عزت راس نہیں ہے، انہیں گورنر ہاؤس سے اٹھا کر باہر پھینک دیا تو انیکسی یا کرائے کے مکان میں رہیں گے۔"