ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاشہر کے داخلی و خارجی پوائنٹس کا دورہ کیا ۔
عظمیٰ بخاری نے شہر کی مرکزی شاہراہوں و چوک چوراہوں کا دورہ کیا ، عظمی بخاری گاڑی میں مختلف شاہراہوں کی صورتحال کی ویڈیوزبناتی رہیں، ساتھ ہی زمان پارک ،اپر مال پر سکیورٹی اہلکاروں سےگپ شپ کرتی رہیں ۔ وزیراطلاعات نے جیل روڑ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیوس روڈ ، شملہ پہاڑی، کلب چوک مال روڈ ، زمان پارک، اپر مال، کنال روڈ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ، مسلم ٹاون ،فیروز پور روڈ، قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ، لوئر مال، بتی چوک سمیت متعددشاہراہوں کا بھی دورہ کیا ۔
عظمی بخاری نے سٹی 42سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے فری ہینڈ دیاگیا، جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کے ورکرز سے زیادہ میڈیا ورکرز ہیں، ہر پوائنٹ کو چیک کرنے کا مقصد ہے کہ کہیں کسی کو روکا تو نہیں جارہا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزموں کی سیف سٹی کے کیمروں سے شناخت کریں گے ، زمان پارک کے باہر ایک بھی ورکر موجود نہیں، زمان پارک میں میلےٹھیلے لگتے تھے آج کہاں ہیں؟ ۔