ویب ڈیسک : لاہور میں آج ہونے والےپی ٹی آئی کے پاور شو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، تاہم اسٹیج کیلئے تیار کردہ کنٹینر اب تک جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکا۔
حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا ہے، جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں تاہم اسٹیج کیلئے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس میں سے نہ گزرنے کے باعث اب تک نہیں پہنچ سکا، جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔