9مئی میں ملوث 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

21 Sep, 2024 | 02:28 PM

عرفان ملک: 9مئی کے اشتہاریوں کے خلاف پولیس کارروائی،کاہنہ جلسےسےپولیس نے9مئی میں ملوث 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور پولیس میں درج دہشتگردی کے مقدمات میں اشتہاری تھے ، ملزمان کو کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سےجلسے کی کھلی چھٹی ہے،کوئی راستہ بند نہیں لیکن یہ لوگ خود آنا نہیں چاہتے۔

شیرافضل مروت کو کورونااور عمر ایوب کی طبیعت خراب ہوگئی،بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے جلسے میں کیوں نہیں آتے؟ خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ بنائےگا،حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،6 بجے جلسہ ختم کرناہوگا۔

جلسہ میں نو مئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی,سیف سٹی کے ذریعے ہر چیز کی مانیٹرنگ کی جائے گی,وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک مرتبہ پھر ان کو موقع دیا ہے کہ سیاسی جماعت بنے,اسلام آباد جلسےمیں بھی انھوں نے اپنا اصل چہرہ دکھایا،تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے۔
ہم ان کو لاہور میں آنے دے رہے ہیں یہ بڑی بات ہے،اس سیاسی پارٹی کا صرف ایک ہی ایک مقصد ہے کہ حالات خراب کیے جائیں۔

مزیدخبریں