پی ٹی آئی رہنما چودھری عقیل اسلم جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار

21 Sep, 2024 | 02:24 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار ایم پی اے چودھری عقیل اسلم آرائیں کو تھانہ صدر پتوکی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما چودھری عقیل اسلم آرائیں کو پولیس نے ان کے ذاتی ریسٹورنٹ کے باہر سے گرفتار کیا، جس کے بعد تھانہ صدر پولیس  مقامی پی ٹی آئی رہنماء کو پولیس وین میں بٹھا کر لے گئی ۔ 

واضح رہے کہ چودھری عقیل اسلم اپنی گاڑی میں سوار ہوکر  لاہور  جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ 

مزیدخبریں