ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نےانتظامیہ کو نئے احکامات جاری کر دئیے جس میں کہا گیا کہ تمام سڑکوں، موٹرویزکو کھلا رکھا جائے، سیاسی جماعت کو سیاسی رویہ اپنانا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ اگرقانون کوہاتھ میں لیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا، جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمیں پتا ہےذمہ داری کیسے نبھانی ہے۔