ماحول دشمن بھٹوں کیخلاف آپریشن، 231 بھٹے گرادیے گئے

21 Sep, 2024 | 02:13 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب بھر میں ماحول دشمن بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیا ۔ 

 محکمہ ماحولیات نے پاکپتن، بہاولپور، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں درجنوں بھٹے گرادیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مئی سے اگست تک کے چار ماہ کے دوران 231 بھٹے ختم کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا تاکہ فضائی آلودگی کے سبب بننے والے تمام ذرائع کا سدباب کیا جا سکے, انہوں نے ماحول دشمن بھٹوں کے خلاف قانونی کارروائی اور سخت سزاؤں کا عندیہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، یہ زندگیوں کا معاملہ ہے، ماحول کو صاف رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں