ویب ڈیسک : ریلوے حکام نے ایئرکنڈیشنڈاور پسنجر ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 23ستمبر سے ہوگا ۔ ریلوے کےکل مسافروں کا صرف 20فیصد رعایت کا فائدہ اٹھائیں گے، تاہم میل ایکسپریس اکانومی کلاس مسافروں کی بڑی تعداد رعایت سے محروم رہے گی۔
یکم اگست سے15ستمبر تک ڈیزل نرخوں میں 35 روپے لیٹر کی بڑی کمی کے بعد ریلیف دیا گیا۔ کرایوں میں کمی ایئر کنڈیشنڈ اور پسنجر ٹرین آکوپینسی پوری کرنے کیلئے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو ریلیف نہیں کیونکہ ریلوے سلیک سیزن ہے۔ اس حوالے سے عامربلوچ کا کہنا ہے کہ تنخواوں میں 20 فیصداضافہ ودیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کرسکتے ۔