سٹی 42 : تحریک انصاف کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے کی وجہ سے زیر حراست ملزمان کو آج عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ۔
جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور ایڈمن ججز کو زیر حراست ملزمان کو آج عدالتوں میں پیش نہ کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث ملزمان کو جیلوں میں رکھا جائے گا ، لاء ان آرڈر کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہر میں ڈیوٹیاں لگی ہیں ۔
جیل حکام کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے بعد زیر حراست ملزمان کے کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کیا جانے لگا ۔
واضح رہے کہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے،گزشتہ روزحکومت پنجاب نے رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی،جلسے کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6بجے تک ہوگا۔