ویب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپورڈنڈابردارفورس لیکرلاہورآرہےہیں، جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو لایاجارہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کوجلسہ کی اجازت دی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سےپروپیگنڈاکی کوشش کی گئی ، حکومت نےکنٹینرزکی وجہ سےکسی سڑک کوبلاک نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر جلسوں میں آتی ہیں ۔ جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کی سرکاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔ یقین دہانی کرائی گئی کہ علی امین گنڈاپور معافی مانگیں گے ، گنڈاپور اگر تحریری معافی نہیں مانگ سکتے تو جلسے میں معافی مانگ لیں ۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ شیر افضل مروت کوکورونا ہوگیا،عمر ایوب کی بھی طبیعت خراب ہے، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے جلسے میں کیوں نہیں آ رہے؟۔ تحریک فساد کل رات سے توڑ پھوڑ کے 2سے 3واقعات کر چکی ہے، ڈو اور ڈائی کا لفظ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ 6بجےجلسہ ختم کرنے کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے ۔