شیر افضل مروت نے جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی

21 Sep, 2024 | 12:31 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے طبیعت ناسازی کے باعث تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

شیر افضل مروت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا، کہا کہ ’دن کے وقت میری طبیعت ٹھیک تھی لیکن شام کو بکار لوٹ آیا اور اس بار زیادہ شدید ہے، مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور میں لاہور جلسہ میں شامل ہونے کی امید کررہا تھا لیکن کمزوری بہت ہے۔ ان حالات میں شاید میں لاہور کا سفر نہ کرسکوں، مجھے امید ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگ خان صاحب کی حمایت کے لیے نکلیں، اللہ پاک پاکستانیوں کو ہمت دے‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کیا تھا۔

مزیدخبریں