ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی جلسہ؛ اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

پی ٹی آئی جلسہ؛ اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں آج ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے اسلام آباد لاہورموٹروے کو  جزوی طور پر بند کردیا گیا ۔ 

اسلام آباد سے لاہور جانے والی موٹروے پرٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا, اسلام آباد ٹول پلازہ سے گاڑیوں کا رخ تبدیل کیا گیا،لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کے لیے موٹروے کھلی ہے۔ 

واضح رہےکہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے،گزشتہ روزحکومت پنجاب نے رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی،جلسے کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6بجے تک  ہوگا۔