کوٹ لکھپت؛ بھائی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا بھائی اور اسکی اہلیہ گرفتار

21 Sep, 2024 | 11:50 AM

وقاض احمد: قتل کی کوشش میں ملوث میاں بیوی گرفتار، کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی، چندرائے گاؤں سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو   گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق متاثرہ شہری نفیس کے بیٹے اور بھتیجے کے درمیان جھگڑا ہوا،متاثرہ شہری والد کے ساتھ بھائی کے گھر صلح کیلئے گیا، بھائی اور بھابھی نے طیش میں آکر چھری سے نفیس کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
چھری کے وار سے شہری کی بائیں ٹانگ میں گہراکٹ لگا والد نے ہسپتال منتقل کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہناتھا کہ بھائی رفیق، بھابھی فرزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالےکردی گیا۔

مزیدخبریں