پی ٹی آئی کے سینیئرنائب صدراکمل خان باری کی نظربندی کےاحکامات جاری

21 Sep, 2024 | 11:35 AM

عثمان خادم: تحریک انصاف کا جلسہ،پکڑ،دھکڑ اورنظر بندیوں کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کےسینئرنائب صدراکمل خان باری کی نظربندی کےاحکامات جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضانےنظربندی کےاحکامات جاری کردیئے,ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کےحوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
30دن کیلئے اکمل خان باری ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے،30روزہ نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے۔
شاہزیب خان، تاج محمد، اختر منا، مظہر شاہ کے بھی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں