عرفان ملک: 9مئی کیسزکےمفروراورضمانت کےبعدفرارہونیوالےاشتہاری کیلئےشکنجہ تیار، جلسہ گاہ اوراس کےگردونواح میں فیس ڈیٹکشن کیمرےنصب کردیئےگئے۔
تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ آنیوالےملزمان کی گرفتاری کیلئےپولیس وقانون نافذکرنیوالےاداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی،پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ضمانتی افرادنےدوبارہ خلاف ورزی کی توان کوجیل میں بھیج دیاجائےگا۔
قانون توڑنےوالوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا،جیوفینسنگ،ڈارون کیمرے،جدیدٹیکنالوجی کیساتھ جلسہ گاہ کی نگرانی کی جائےگی۔
سرکاری املاک کونقصان پہنچانےوالوں اورقوم کےمجرموں کیساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائیگا،آئین وقانون کیساتھ کھیلنےوالوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔