انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار

21 Sep, 2024 | 10:34 AM

عرفان ملک: دہشتگردی کےخدشات کےپیش نظرسی ٹی ڈی کے65آئی بی اوزآپریشن، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی لاہور ،میانوالی، بہاولپور ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی گئی ، لاہوراورمیانوالی سے2خطرناک دہشت گردگرفتارکئے گئے۔
گرفتاردہشت گردوں سےاسلحہ اوربارودی موادبرآمد کیا گیا، دھماکاخیزمواد،4ہینڈگرنیڈ،3ڈیٹونیٹر،گولیاں اوراسلحہ برآمد کیا،دہشتگردوں کی شناخت امجد ،شیر ،زباب ،طیب اور باز خان کے نام سے ہوئی۔
دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں