26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارشیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

21 Sep, 2024 | 10:10 AM

کومل اسلم: لاہورمیں گرمی کااحساس بڑھ گیا، آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کاکوئی امکان موجودنہیں جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور  میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح175ریکارڈ کی گئی،آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کاکوئی امکان موجودنہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا،   26 ستمبر سے 01 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔ 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں